چکوال پریس کلب میں بلاتفریق ممبر شپ دینے کا آغاز بڑا مثبت قدم ہے، اسسٹنٹ کمشنر

ہفتہ 18 جنوری 2020 18:19

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) چکوال پریس کلب میں بلاتفریق ممبر شپ دینے کا آغاز بڑا مثبت قدم ہے، ضلعی انتظامیہ کا نعرہ ہے کہ آخری جیت صحافت کی ہوگی اور انتظامیہ اس ضمن میں پریس کلب کیساتھ مکمل تعاون اور معاونت کرے گی۔ یہ بات اسسٹنٹ کمشنر مظفر مختار نے ہفتے کے روز چکوال شہر کے سینئر صحافیوں کے ایک بڑے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وفد میں پیر عبدالستار ندیم، ارشد محمود عباسی، ذوالفقار میر، محمد شفیق ملک، ملک صفی الدین صفی، خواجہ بابرسلیم محمود، نیاز اعوان، اعجاز خالد، محمد خان عاقل، عارف محمود کھوکھر،فخر محمود مرزا، ساجد بلوچ، امیر عباس منہاس، حافظ عبدالغفور منہاس،ذوالفقار میر،عاطف رشید،رفاقت علی راجہ وغیرہ شامل تھے۔اس موقع پر سینئر صحافیوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ پریس کلب کے دروازے تمام مستند صحافیوں کیلئے کھول دیے گئے ہیں اور صحافیوں کے اندر ایک بھرپور تحریک پیدا ہوچکی ہے، چکوال پریس کلب کو مزید معتبر بنائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ ضابطہ اخلاق صحافیوں کیلئے بڑا ضروری ہے اور ہر خبر کی تصدیق کی جانی اور دوسرے فریق کا موقف دینا صحافت کے اعلیٰ اصول ہیں۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں