چکوال، ڈپٹی کمشنر کی زیرِصدارت انسدادِپولیو مہم کی پہلے روزکی کارگردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد

منگل 18 فروری 2020 17:40

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی زیرِصدارت انسدادِپولیو مہم کی پہلے روزکی کارگردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میںاے ڈی سی جی مہرین فہیم عباسی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعادت علی خان ،اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی او ہیلتھ،ڈی ڈی ایچ اوز،ڈبلیوایچ اوز،یوسی ایم از،ڈاکٹرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹرحسن نے بتایا گیا کہ بچوں کوپولیو ویکسین پلوائی گئی اورٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین پلا رہی ہیں اور بسوں اور اڈوں پر بھی مسافر بچوں کو بھی پولیو ویکسین پلائی جا رہی ہے اوران ٹیموں کی نگرانی بھی موثر انداز میں کی جا رہی ہے۔اس موقع پرمحکمہ صحت کے افسران نے رپورٹ میں بتایا کہ پہلے روز کا فکسڈ سائیٹس پر کوریج ،ٹرانزٹ کوریج موبائل کوریج 102%رہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی کمشنرنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سکولوں میں بچوں کوپولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں۔ ایسا عمل تیار کیا جائے جس سے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے تمام طریقوں سے پولیو کے بچائو سے آگاہی مہم کا پیغام دیا جائے اورکہاکہ کوئی بھی پولیوویکسین کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے مزید کسی بھی شکایت کی صورت میں لوگوں سے اپیل ہے کہ فوری طور پر سی او ہیلتھ و ڈپٹی کمشنر چکوال آفس سے رابطہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں