چکوال، وزیر اعظم عمران خان پورے پاکستان میں فروغ تعلیم پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، ذوالفقار علی خان دلہہ

منگل 18 فروری 2020 19:23

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان پورے پاکستان میں فروغ تعلیم پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں جبکہ چکوال میں نجی شعبہ تعلیم میں چیئرمین سید منیر حیدر شاہ کے سکولوں اور کالجز کے جو نتائج سامنے آئے ہیں جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

وہ ڈھڈیال میں منیر پبلک سکول اینڈ کالج کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں اور نہتے کشمیری اپنی سرزمین پر ظلم اور بربریت برداشت کرتے ہوئے اپنے ہی گھروں میں قید کی صحبتیں برداشت کر رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے جس انداز میں مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کیا ہے تاریخ پاکستان میں اسے سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منیر پبلک سکول اینڈ کالج کے طلبہ وطالبات نے پوزیشنیں حاصل کی ہیں جو کہ لائق تحسین ہے، علم حاصل کرنے سے ہی قوموں کی تقدیر بدلتی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں