چکوال، پولیس چوکی سرکال کسر کا قیام و افتتاح

منگل 18 فروری 2020 19:23

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال محمد بن اشرف نے پولیس چوکی سرکال کسر کا افتتاح کردیا۔ اس موقعہ پر سردار ذوالفقار علی خان دولہہ، سردار نجف حمید آف لطیفال کے علاوہ معززین علاقہ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اے ایس پی صدر سرکل ماہم خان کے علاوہ پولیس اسٹیشن ڈھڈیال کی نفری بھی موقعہ پر موجود تھی۔ پولیس چوکی سرکال کسر کے قیام کا مقصد چکوال، چک بیلی خان روڈ اور اسکے ملحقہ علاقوں میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کنٹرول کرنا ہے۔ پولیس چوکی سرکال کسر پر فورس تعینات کردی گئی، فورس کی رہائش کا بھی معقول بندوبست کردیا گیا اور پیٹرولنگ کیلئے سرکاری گاڑی بھی مہیا کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں