چکوال، مسلح افراد نے شہری سے موٹرسائیکل چھین لیا

منگل 18 فروری 2020 19:23

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) محلہ انوار آباد تھانہ سٹی چکوال کے علاقے سے موٹرسائیکل گن پوائنٹ پر چھین لیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد نعیم نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنے موٹرسائیکل پر خان میرج ہال والی گلی میں داخل ہوا تو پیچھے سے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اور گن پوائنٹ پر اس سے موٹرسائیکل125 چھین کر فرار ہوگئے۔اے ایس آئی محسن رضا نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں