چکوال۔ کٹاس چوآسیدن شاہ میں ہندو یاتریوں کی آمد پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

جمعرات 20 فروری 2020 18:18

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ڈی پی او محمد بن اشرف کی ہدایات پر کٹاس چوآسیدن شاہ میں ہندو یاتریوں کی آمد پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔سب ڈویڑنل پولیس آفیسر چوآسیدن شاہ اور SHO چوآسیدن شاہ کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری تعینات،سیکیورٹی آرڈر کا اجراء۔

(جاری ہے)

سپیشل ملٹی میڈیا وہیکل کی نگرانی،مجاھد سکوارڈز ، ایلیٹ فورس کی گاڑیاںنے ایریا میں گشت جاری رکھا جبکہ علاقہ کا سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ ہندو یاتریوں کے قیام کے دران شفٹ وائز ڈیوٹی کیلئے فورس تعینات،مشکوک افراد، لاوارث سامان اور گاڑیوں کی خصوصی چیکنگ کی جا رہی ہے اور اس ضمن میں کنٹرول روم بھی ڈی پی او آفس میں قائم کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں