چکوال۔ میونسپل کمیٹی چکوال نے شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے صفائی ٹیکس کی تجویز دے دی

جمعرات 20 فروری 2020 18:18

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) میونسپل کمیٹی چکوال نے شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے صفائی ٹیکس کی تجویز دے دی۔گھریلو صفائی کیلئے فی گھر ایک ہزار روپے جبکہ کمرشل مقامات کیلئے دو ہزار روپے ماہوار کی فیس تجویز کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں میونسپل کمیٹی چکوال نے پبلک نوٹس جاری کردیا ہے جس کے تحت اس نئے ٹیکس پر اعتراضات اور تجاویز جمع کرانے کی تاریخ9مارچ مقر ر کی گئی ہے ، گیارہ مارچ کو ان اعتراضات اورتجاویز پر سماعت کی جائے گی اور پھر 14مارچ کو ٹیکسیشن کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کیپٹن(ر) عبدالستار عیسانی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید جرار عباس نے عوام سے استدعا کی ہے کہ وہ اس ضمن میں اپنی تجاویز اور اعتراضات مقررہ وقت کے اندر داخل کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں