چکوال،ضلعی اور تحصیل سطح پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا ہر ہفتے مختلف تحصیلوں میں کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 22 فروری 2020 21:59

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لئے ضلعی اور تحصیل کی سطح پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ہر ہفتے چکوال کی مختلف تحصیلوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہیں۔اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مصور خان نیازی اور اے ایس پی مایم خان نے ہفتے کے روز یونین کونسل چک ملوک تحصیل چکوال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر،اسسٹنٹ کمشنرچکوال مظفر مختار،سی او ایجو کیشن چکوال افتخار ورک، محکمہ ہیلتھ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز، ریسیکیو 1122 ، چیف آفیسر اوردیگر ضلعی افسران اور درخواست گزاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) مصور خان نیازی نے فرداًً فرداًًہر محکمہ سے متعلق افراد کے مسائل تسلی سے سنے اور متعلقہ محکموں کو ان کے حل کے لئے فوری اقدامات کرنے کے احکام جاری کئے ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میںمجموعی طور پر ،ریونیو، تحصیل چوک تا امیر پور مینگن سڑک کی مرمت ،یوٹیلیٹی سٹور پر اشیاء کی عدم دستیابی ،ہائی سکولکی چار دیواری ،بچیوں کے ہائی سکول کے ساتھ نالے کی تعمیر،بھیم پل کے ساتھ بائی پاس بنانے کیدرخواست،قبرستان کی چار دیواری اور راستہ بنا نے کی استداء،نوجوانوں کے لیے گرائونڈبنانے ،ٹرانسفارمر بنانے،وٹنری ڈاکٹر کے خلاف اور دوکان داروں کے خلاف ریٹ صحیح لگانے ، کے متعلق مسائل پیش کئے گئے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)چکوال نے سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل نوٹ کر لئے گئے ہیں اور متعلقہ محکموں کو بھیج دئے گئے ہیں ۔ان تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور عوام کو مکمل ریلیف دیا جائے گا ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں