چکوال میں سوئی گیس کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ

ہفتہ 22 فروری 2020 21:59

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ چکوال میں سوئی گیس کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، یہ بات ایم این اے سردار ذوالفقار علیخان دلہہ نے سوئی ناردرن گیس راولپنڈی کے جنرل منیجر جاوید اقبال سے ان کے آفس میں ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ چکوال میں سوئی گیس کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے اور عوام کو مکمل ریلیف دیا جائے۔

،چکوال سوئی گیس کے لانگ لائن سروسز اینڈ قومنگ کیسوں کی منظوری، چکوال میں سوئی گیس کے کم پریشر کو مزید اپ گریڈ کرنے اور سوئی گیس کے نیو فیزز کے سروے ، ان کے مکمل تخمینہ لاگت کے حوالہ سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سردار عامر عباس ، چوہدری مقصود نیلہ اور جمیل حیدر بہکڑی بھی موجود تھے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں