{چکوال،ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

اتوار 23 فروری 2020 21:21

۱ چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) خیرپور تھانہ کلر کہار کے علاقے میںڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر جس سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

نذر حسین ولد دائم خان ساکن خیرپور تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا محمد زبیر اپنے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گھر جا رہا تھا جبکہ دوسرا بیٹا عثمان حیدر الگ موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا ایک ڈمپر نمبریLES 1195 جسے ڈرائیور ملزم احمد نور ولد نبی خان انتہائی غفلت لاپرواہی سے چلاتا ہوا آیا جس نے میرے بیٹے کے موٹرسائیکل کو سامنے سے ٹکر ماری جس سے شدید زخمی ہوگیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ اے ایس آئی شاہد اکبر نے مقدمہ درج کر کے ملزم ڈرائیور کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں