چکوال، صحافی برادری کی طرف سے کیے جانے والا ریسکیو1122کا بائیکاٹ ختم کردیا گیا

پیر 24 فروری 2020 18:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) صحافی برادری کی طرف سے کیے جانے والا ریسکیو1122کا بائیکاٹ ختم کردیا گیا اور اس پیر کے روز چکوال پریس کلب میں ریسکیو1122کے سربراہ ڈاکٹر عتیق احمد انجینئر سعید احمد اور محمد مرید کی چکوال پریس کلب آمد ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود نے بتایا کہ ریسکیو1122ایک معتبر ادارہ ہے مگر اس محکمے کے ایک اہلکار نے محکمے کو اندھیرے میں رکھ کر دو سینئر صحافیوں محمد شفیق ملک اور حافظ عبدالغفور منہاس کیخلاف ستر ہزار روپے کی ڈگری حاصل کی اور اس پر بدنیتی کیساتھ عملدرآمد کیا گیا جس پر صحافی برادری نے احتجاج کرتے ہوئے ریسکیو 1122کی خبروں کا مکمل بائیکاٹ کردیاتھا۔

اس موقع پر محمد شفیق ملک اور حافظ عبدالغفور منہاس نے بتایا کہ ڈاکٹر عتیق احمد کی طرف سے کیے جانے والے محکمانہ اقدمات کے نتیجے میں مذکورہ اہلکار سجاد کا تبادلہ گجرات کردیا گیا جس پر ہمیں کافی اطمینان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سینئر صحافی ذوالفقار میر نے اس موقع پر بتایا کہ صحافی برادری نے بائیکاٹ مجبوری کے تحت کیا تھا کہ ہمارے پاس اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔ اس موقع پر صدر پریس کلب ارشد محمود عباسی، ثقلین یٰسین، عارف محمود کھوکھر، سیکرٹری جنرل پریس کلب محمد خان عاقل، محمد جمیل مغل جبکہ ریسکیو 1122کی طرف سے میڈیا کوارڈینیٹر خرم منظور بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ریسکیو1122اور صحافی برادری نے خیر سگالی کا اظہار یکجہتی کیک بھی کاٹا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں