ٹریکٹر تیزرفتاری غفلت سے چلانے و الا ڈرائیور گرفتار

جمعرات 27 فروری 2020 18:13

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) سرگودھا بائی پاس تھانہ صدر چکوال کے علاقے میں ٹریکٹر تیزرفتاری غفلت سے چلانے و الا ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی پٹرولنگ پوسٹ عامر علی نے استغاثہ دیا کہ بسلسلہ گشت سرگودھا بائی پاس موجود تھا کہ ایک ٹریکٹر آیا جس کو ڈرائیور محمد بلال ولد عطاء محمد سکنہ میانوالی انتہائی غفلت لاپرواہی سے چلا رہا تھا جس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرہ میں ڈالا۔اے ایس آئی عدیل شہزاد نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوادیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں