چکوال کی دو خواتین سمیت تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

بوچھال کلاں میں مکمل پولیس کا کنٹرول پورا گائوں سیل آرمی کے جوان ناکہ بندیوں پر موجو

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:26

کوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) ہفتے کے روز ضلع چکوال کی دو خواتین سمیت تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔بوچھال کلاں جن 49افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تھے اس میں ساٹھ سالہ نسیم اور 35سالہ نادیہ قیصر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جبکہ محلہ غربی چکوال کا75سالہ احمدرشید بھی کورونا وائرس کا شکار ہے۔ احمد رشید برطانیہ میں مقیم ہے اور وہ تین ماہ قبل اپنے آبائی محلہ غربی چکوال میں معمول کے مطابق آیا تھا۔

احمد رشید کے متعدد رشتہ دار محلہ غربی میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے ان تینوں مریضوں میں کورونا وائرس ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ اُدھر بوچھال کلاں کے نمائندہ ناصر قمر کے مطابق بوچھال کلاں میں کرونا کا شکار دو خواتین سامنے آگی ہیں35سالہ نادیہ جوکہ مرحوم وقاص کی ہمشیرہ اور روالپنڈی کی رضیہ بیگم کی بھتیجی اور محمد اکبر کی بیٹی ہے۔ جبکہ دوسری 60 سالہ خاتون نسیم محمد اکبر کی برادری سے ہے جبکہ اس خاتون کا محلہ غربی ہے اور اکبر کا محلہ مشرقی ہے۔ بوچھال کلاں میں مکمل پولیس کا کنٹرول یت پورا گائوں سیل ہے آرمی کے جوان ناکہ بندیوں پر موجو ہیں۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں