: موت ایک مقررہ وقت پر ہی آنی ہے، اپنے اعمال کو درست کرتے ہوئے اللہ کے حضور توبہ استغفار کرنا ہے، عبدالقدیرا عوان

اتوار 5 اپریل 2020 21:00

_چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2020ء) تنظیم الاخوان پاکستان کے سربراہ امیر عبدالقدیرا عوان نے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں جب وبائی مرض کورونا پوری دنیا میں پھیل گیا ہے ہمیں بحیثیت مسلمان جہاں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں وہاں خوف کی کیفیت سے نکلنا ہے ۔کیونکہ موت ایک مقررہ وقت پر ہی آنی ہے اور ساتھ اپنے اعمال کو درست کرتے ہوئے اللہ کے حضور توبہ استغفار کرنا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے دارالعرفان منارہ سے سالکین سے آن لائن ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ جب میں بیمار ہو تا ہوں تو وہی اللہ مجھے شفا بخشتا ہے ہمیں یہاں سے یہ سبق بھی ملتا ہے کہ رجوع الی اللہ کریں اور ایسے تمام کاموں سے اجتناب کریں جو خلاف شرع ہیںاور ایک بات یاد رکھیںایسی موت جو اس طرح ناگہانی صورت میں ایک قسم کا درجہ شہادت عطا کرتی ہے اور اگر ہمارے اعمال درست ہوئے تو یہ دروازہ ہے اپنے رب سے ملاقات کا ہم سب اپنا محاسبہ کرتے ہوئے اسوہ رسول ﷺ پر عمل پیرا ہوں۔

(جاری ہے)

کیونکہ یہی وہ در ہے جس سے ہمیں سارے اصول اور قائدے ملے ہیں۔انہوں نے سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیموں جس میں تنظیم الاخوان پاکستان اور الفلاح فائونڈیشن پاکستان کے ذمہ داران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی موجودہ صورت حال میں ہر ڈویژن اور ضلع کی سطح تک خو د کو رضا کارانہ طور پر ہر وقت تیار رکھیں تا کہ وقت آنے پر ریاست پاکستان کے ساتھ مل کراپنے بہن بھائیوں کے لیے کام کر سکیں اس کے علاوہ آپ نے ذمہ داران سے یہ بھی کہا کہ اپنے علاقوں میں اپنے غریب اور حقدار بھائیوں کا خیال رکھیں اور ان کو راشن بھی پہنچائیں ۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور کورونا سے حفاظت کی اجتماعی دعا بھی کروائی ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں