چکوال،گاڑیوں میں غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے والے 2 ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا گیا

پیر 1 جون 2020 21:41

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) گاڑیوں میں غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے والے 2 ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔سب انسپکٹر پٹرولنگ پولیس خالد محمود نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و ناکہ بندی ایک کیری ڈبہ نمبریLEB 5024 آیا جس کو ڈرائیور ملزم فاروق احمد ولد برکت حسین سکنہ گوجر خان چلا رہا تھا جس نے گاڑی میں سی این جی سلنڈر نصب کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

ایک اور کارروائی میں سب انسپکٹر پٹرولنگ پولیس خالد محمود نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و ناکہ بندی ایک کیری سوزوکی نمبریJMS 1195آئی جس کو ڈرائیور ملزم منصور علی خان ولد محمد مشتاق سکنہ گوجر خان چلا رہا تھاجس نے گاڑی میں سی این جی سلنڈر نصب کر رکھا تھا۔ دونوں ملزمان نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرہ میں ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا۔ سب انسپکٹر عمر حیات نے ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے انہیں جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں