رورل ہیلتھ سنٹر ڈوہمن کی نرسوں کی طرف سے کرائی جانے والی عبوری ضمانتوں پر سماعت تین اکتوبر تک ملتوی

بدھ 23 ستمبر 2020 22:21

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد کامران بٹ نے رورل ہیلتھ سنٹر ڈوہمن کی نرسوں کی طرف سے کرائی جانے والی عبوری ضمانتوں پر سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کردی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور مختلف انکوائریوں کی رپورٹ کا بھی انتظار ہے جس پر فاضل جج نے سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

رورل ہیلتھ سنٹر کے انچارج ڈاکٹر کی طرف سے ڈاکٹروں کو زدوکوب کرنے، کار سرکار میں مداخلت کرنے پر ایل ایچ ویز اور نرسوں کیخلاف تھانہ ڈوہمن میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔اُدھر دو مختلف انکوائریوں کی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے جبکہ سرکاری رہائشی کوارٹر پر قابض ایک نرس نے سرکاری کوارٹر خالی کردیا ہے۔انچارج ڈاکٹر کا الزام ہے کہ نرسوں کو کوارٹر خالی کرنیکا کہا گیا تو انہوں نے مشتعل ہوکر مجھ سمیت دیگر ڈاکٹروں پر بھی حملہ کردیا اور اپنے شوہروںکو بھی اپنے ساتھ شامل کیا۔ جبکہ نرسوں کا موقف ہے کہ انہوں نے اپنے خرچے سے سرکاری کوارٹر کو رہائش کے قابل بنایا ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں