ایک مثبت سوچ اور پروگرام لیکر ضلع چکوال کے عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں ،کیپٹن (ر) بلال ہاشم

کوئی بادشاہ نہیں اپنی حدود ور قیود کے اندر رہ کر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے خواہش مند ہیں، میرے دروازے بلاتفریق ہر کسی کیلئے کھلے ہیں ،کسی بھی وقت داد رسی کیلئے مجھ سے ملاقات کرسکتے ہیں،ڈپٹی کمشنر چکوال

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:31

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) بلال ہاشم نے کہا ہے کہ وہ ایک مثبت سوچ اور پروگرام لیکر ضلع چکوال کے عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں وہ کوئی بادشاہ نہیں اپنی حدود ور قیود کے اندر رہ کر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے خواہش مند ہیں۔ میرے دروازے بلاتفریق ہر کسی کیلئے کھلے ہیں اور وہ کسی بھی وقت داد رسی کیلئے مجھ سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

وہ چکوال پریس کلب کے چیئرمین ارشد محمود عباسی اور بانی چیئرمین خواجہ بابر سلیم محمود اور آفس سیکرٹری عارف محمود کھوکھر سے گفتگو کررہے تھے۔ جنہوں نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین ارشد محمود عباسی نے ڈپٹی کمشنرکو چکوال پریس کلب آنے کی دعوت دی جو ڈپٹی کمشنر نے قبول کرلی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خواجہ بابرسلیم محمود نے بتایا کہ ضلع چکوال کے نوے فیصد شرح خواندگی میں چکوال پریس کلب اور مقامی اخبارات کا بنیادی کردار ہے جنہوں نے گزشتہ 35سال سے ضلع چکوال میں تعلیم اور علم کے فروغ کیلئے قلم کا بھرپور استعمال کیا ہے۔

اس موقع پر خواجہ بابر سلیم محمود نے اپنی تین کتابیں فت پاتھ سے چکوال پریس کلب تک، سردار موتہ سنگھ کے ریسٹ ہائوس سے عوامی حویلی چکوال تک اور نقش چکوال پیش کیں اور بتایا کہ وہ ضلع چکوال کی رواں تاریخ کو روزانہ کی بنیادوںپر لکھ رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم نے مزید کہا کہ میں اپنی ترجیحات کا تعین کررہا ہوں ،ضلع چکوال کی تعمیر و ترقی یقینی طور پر میری پہلی ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں