چکوال،سلحہ کی نمائش کر کے نیٹ پر وائرل کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

منگل 29 ستمبر 2020 00:06

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) قصبہ ڈنڈوت تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں اسلحہ کی نمائش کر کے نیٹ پر وائرل کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر گلزار حسین نے استغاثہ دیا کہ بحوالہ چھٹی انگریزی نمبری 87325395-PU180920 آمدہ پرائم منسٹر پروفارمنس ڈیلیوری(-PMDU) بذریعہ ڈاک موصول ہوئی جسکے مطابق مسمی عثمان علی ولد صفدر علی قوم جنجوعہ راجپوت سکنہ محلہ ٹاہلی ڈنڈوت اپنے گھر بندوق بارہ بور پمپ ایکشن پکڑ کر اٹھا رکھی ہے اور اسلحہ کی نمائش کر رہا ہے اور نیٹ پر وائرل کی ہے چونکہ گورنمنٹ پنجاب اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسکی تلاش شروعکردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں