چکوال، ایگری ٹورزم ، ایس اے گارڈن ،اولیو فائونڈیشن اور سیوئرز آرگنائزیشن نے پانچواں زیتون کا قومی دن منایا

منگل 29 ستمبر 2020 22:58

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2020ء) چکوال کی حسین وادی کلرکہار جو تاریخی اعتبا ر سے اپنی ایک پہچان رکھتی ہے اور اب اس کو زیتون کی وادی بھی کہا جاتا ہے ۔ گورنمنٹ پنجاب نے چکوال کو اولیو ویلی انائونس کردیا ہے ۔ اسی بنیاد پر ایگری ٹورزم ، ایس اے گارڈن ،اولیو فائونڈیشن اور سیوئرز آرگنائزیشن نے مل کر پانچواں زیتون کا قومی دن منایا ۔

اس فیسٹیول کا انعقاد سہگل زیتون فارم پر کیا گیا ۔ جس میں عوام ، فارمرز مختلف پاکستان کی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور خصوصی طور پر سائیکلنگ ایڈونچر کلب پاکستان نے بھر پور شرکت کی ۔ تقریب میں چیئرمین ایگری ٹورزم راجہ بابراور طارق تنویر ، سید یوسف علی شاہ اور منیر حیدر اعوان نے زیتون کی پیداوار اُسکی فارمنگ ، زیتون کی پراڈکٹس اور زیتون کا میلہ کرانے کا مقصد بتایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس میلہ میں مختلف اداروں کے سربراہان اور پرائیویٹ کمپنی نے اس شاندار میلہ منعقد کرانے پر تمام انتظامیہ کو مبارک باد دی اور انتظامیہ کی طرف سے اس میلہ میں شامل ہونے والوں کو یاد گار سرٹیفکیٹ ،شیلڈز دی گئیں ۔ اور اس پیغام کو اُجاگر کیا گیا کہ زیتون جس کا قرآن مجید میں ذکر آیا ہے بہت برکت اور حکمت والا درخت ہے جس کے پھل میں بہت ساری بیماریوں کا علاج ہے ۔ مختلف قسم کے آرگینک فوڈز کے اور زیتون کی بنی ہوئی مختلف اقسام کی اشیاء کے سٹالز بھی لگائے گئے۔ اور اس طرح کے مزید میلوں کا انعقاد کرانے کا عزم کیا گیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں