ضلع چکوال کے پندرہ لاکھ عوام کی بلاتفریق خدمت کی جائیگی ،بلال ہاشم

قانون کی بالادستی اور عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر چکوال کی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم سے گفتگو

منگل 29 ستمبر 2020 23:44

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) بلال ہاشم نے منگل کے روز بتایا کہ ضلع چکوال کے پندرہ لاکھ عوام کی بلاتفریق خدمت کی جائے گی اور اس ضمن میں قانون کی بالادستی اور عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ چیئرمین دفاعی پیداوار سینٹ کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم سے گفتگو کررہے تھے، جنہوں نے ڈپٹی کمشنر سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔

جنرل عبدالقیوم نے ڈپٹی کمشنر کو خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ ضلع چکوال شہیدوں اور غازیوںکی سرزمین ہے اور یہ پرامن علاقہ ہے اوریہاں لوگ ڈسپلن کے پابند اورشرح خواندگی نوے فیصد ہے۔ ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم نے کہا کہ میرے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں اور عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے مجھ سے رجوع کرسکتے ہیں۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں