سابق جسٹس چوہدری محمود اختر کے قتل میں ملوث بڑے ملزم کو سزائے موت ،دوسرے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

منگل 29 ستمبر 2020 23:44

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) سابق جسٹس چوہدری محمود اختر کے قتل میں ملوث بڑے ملزم کو سزائے موت جبکہ دوسرے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج گوجر خان ارشد نعیم جسرا نے جرم ثابت ہونے پر مرکزی مجرم سہیل اکرم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ھمراہی مجرم سجاد انور کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی بد بخت قاتلوں نے دو سال قبل اٹھارہ اکتوبر دو ہزار اٹھارہ کو ترکوال سٹاپ پر سابق جسٹس معروف سینئر وکیل راہنما سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال اور ھر دلعزیز شخصیت چوہدری محمود اختر خان کو ان کی گاڑی روک کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا مرحوم وکیل راہنما کے قتل کی ایف آئی آر ان کی اہلیہ کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں نامزد ملزمان کے خلاف درج کی گئی تھی مدعیہ مثتغیثہ کی طرف سے پیروی کرنے والی وکلاء کی ٹیم میں سینئر قانون دان عنصر نواز مرزا ایڈووکیٹ۔

قاضی آبدار حسین ایڈووکیٹ۔ چوہدری طلعت محمود ایڈووکیٹ۔ نثار اصغر ایڈووکیٹ۔ ملک علی رضا ایڈووکیٹ۔ راجہ اشفاق اسلم ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء بھی شامل تھے

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں