ضلع چکوال میں ڈینگی اور کورونا کیخلاف فیصلہ کن انتظامی آپریشن شروع ہے ، ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم

پیر 26 اکتوبر 2020 23:08

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) ضلع چکوال میں ڈینگی اور کورونا کیخلاف فیصلہ کن انتظامی آپریشن شروع ہے اور ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم نے تمام متعلقہ محکموں کو آرڈر آف دی ڈے جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تبدیل ہوتے ہوئے موسم میں کورونا اور ڈینگی وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کیلئے شہرمیں حفاظتی سپرے شروع کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) بلال ہاشم کی ہدایات پر بلدیہ چکوال کی جانب سے مین تلہ گنگ روڈ اور مختلف شاہرات پر حفاظتی سپرے کیا گیا جسکا مقصد کورونا اور ڈینگی وائرس کا خاتمہ ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور ڈینگی کے پھیلاؤ کیلئے ہر ممکن احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ایس او پیز پر عمل کریں.

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں