تھانہ نیلہ پولیس کی بڑی کارروائی ،2 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد ،گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی، ملزم گرفتار

منگل اکتوبر 23:47

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ نیلہ پولیس کی بڑی کارروائی 2 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد اور ایک عدد ویگن آر گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی، ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا۔وقار عظیم SDPO صدر سرکل کی سربراہی میں محمد عجائب SHO تھانہ نیلہ اور انکی ٹیم میں طیب بن طاہر ASI کی شاندار کارروائی۔منشیات فروش خالد علی ولد نزیر علی ساکن لاہور کے قبضہ سے 2 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9C CNSA تھانہ نیلہ درج کرلیا گیا۔

چکوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments