چکوال،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم کاہائر ایجوکیشن کی تیس کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں کا معائنہ

منگل اکتوبر 23:47

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم نے چکوال شہر میں ہائر ایجوکیشن کی تیس(30) کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا جن میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں تین کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے زیرِ تعمیر ملٹی پرپز ہال، بارہ کروڑ چونسٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے نئے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کے قیام اور گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں چودہ کروڑ انہتر لاکھ روپے کی لاگت سے بی ایس بلاک کی تعمیر پر مبنی ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فضل شیر نے ڈپٹی کمشنر کو مذکورہ ترقیاتی سکیموں پر اب تک کئے گئے عملدرآمد کے باریمیں بریفنگ دی جبکہ ایکسیئن بلڈنگز، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم نے ان ترقیاتی سکیموں کے معیار تعمیر اور کام کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا اور ایکسیئن بلڈنگز کو احکامات جاری کئے کہ مقررہ معیار تعمیر کی کامل مطابقت میں ترقیاتی سکیموں کی تیز رفتار تکمیل یقینی بنائی جائے۔

چکوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments