چکوال، ڈپٹی کمشنر کا شہر کا اچانک دورہ ،ہسپتال روڈ پر سہولت بازار کا معائنہ کیا

بدھ 28 اکتوبر 2020 17:48

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم نے چکوال شہر میں اچانک دورہ کر کے ہسپتال روڈ پر سہولت بازار کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سہولت بازارکے سٹالوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی، کوالٹی اور صارفین کو قیمتوں میں دی جانے والی رعایت کا بغور جائزہ لیا اور سٹالوں پر خریداری کے لئے موجود لوگوں سے بھی دریافت کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی لگائے گئے سہولت بازاروں میں آٹا ،چینی و دیگر کریانہ آئٹمز اور سبزیوں سمیت تمام اشیائے خوردونوش کی کم قیمتوں کی وجہ سے عام آدمی کو قابلِ ذکر ریلیف میسر آیا ہے جبکہ عام بازار میں بھی مہنگائی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے کریک ڈاؤن کی بدولت گراں فروشی کے رجحان میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو عام آدمی کی رسائی میں لانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس کی تکمیل کے لئے گراں فروشی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں