چکوال،1 کلو 470 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:22

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔1 کلو 470 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

وقار عظیم SDPO صدر سرکل کی سربراہی میں منصور مظہر SHO تھانہ کلر کہار اور انکی ٹیم میں تنویر اسلم ASI انچارج پولیس چوکی بوچھال کلاں کی شاندار کارروائی میںملزم نور دراز ولد گل ذریں ساکن ضلع کرک کے قبضہ سے 1 کلو 470 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9C CNSA تھانہ کلر کہار درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں