ڈپٹی کمشنر چکوال کی زیر صدارت اجلاس ،ضلع چکوال میں اینٹی پولیو مہم کے تیسرے دن کی کارکردگی کا جائزہ

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:32

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن(ر) بلال ہاشم کی زیر صدارت اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ضلع چکوال میں اینٹی پولیو مہم کے تیسرے دن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ ہیلتھ نے اب تک کیے جانے والے اقدامات کی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دی کہ چکوال میں کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔اہلیان چکوال سے گزارش ہے کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں