چکوال،ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐکی تقاریب کا انعقاد

منگل 17 نومبر 2020 20:03

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی تقاریب کے تسلسل میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام سیمینار اور کوئز مقابلہ کی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم مہمان خصوصی تھے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تنویر اصغر بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ تقریب میں کالج کی پرنسپل، اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضور نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کو رحمت اللعالمینؐ بنا کر بھیجا جن کے اسوہ حسنہ کی کامل پیروی و اتباع کر کے ہم دنیاوی و اخروی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم مناتے ہوئے ہمیں اپنی زندگیوں کو تعلیمات نبوی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے عین مطابق گزارنے کا عہد کرنا ہے تاکہ ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں