نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کا طلباء میں ٹریفک قواعدو ضوابط کی آگاہی واک کا اہتمام

منگل 17 نومبر 2020 21:59

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2020ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام سکول کے بچوں میں ٹریفک قواعدو ضوابط کی آگاہی پیدا کرنے کیلئے واک کا اہتمام کیاگیا جس میں ایمز سکول کے بچوں ، سینئر صحافیوں اور موٹروے پولیس نے شرکت کی۔ سیکٹر کمانڈر ایم ٹو نارتھ عاشق حسین چوہان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی وقارعلی ملک کی نگرانی میں آگاہی پروگرام بھی ترتیب دیاگیا جس میں انسپکٹر موٹر وے سید عمران عباس نے ٹریفک کے قواعدو ضوابط کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بانی چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابرسلیم محمود اور سیکرٹری جنرل ذوالفقار میر بھی موجود تھے جبکہ انسپکٹر سید عباس رضا نے بھی بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان میں انعامات تقسیم کیے۔ آگاہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر سید عمران عباس، خواجہ بابر سلیم محمود اور ذوالفقار میر نے اس بات پر زو دیا کہ بچوںکو چاہیے کہ وہ اپنے والدین، بڑوں اور دیگر پر زور ڈالیں کے تیزرفتاری ہلاکت ہے ، موٹرسائیکل پر سفر کریں تو ہیلمٹ کا استعمال کریں اور خصوصی طور پر ٹریفک سگنلز کا احترام کیا جائے، آخر میں کوئز پروگرام میں صحیح سوالوں کا جواب دینے والے بچوں اور بچیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں