ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

ایمرجنسی سمیت دیگر مختلف وارڈ میں مریضوں کو فراہم کردہ علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا

منگل 17 نومبر 2020 21:59

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال کا اچانک دورہ کر کے ایمرجنسی سمیت دیگر مختلف وارڈ میں مریضوں کو فراہم کیے جانے والے علاج معالجے کی سہولیات کا تفصیلات جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور دستیابی ،صفائی اور دیگر انتظامات چیک کیے۔

انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجہ کے بارے میں دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ کیئر سسٹم کی کارکردگی،ڈاکٹروں و طبی عملہ کی حاضری اور صفائی کے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو تاکید کی کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کی کارکردگی مریضوں کے اطمینان کے مطابق برقرار رکھی جائے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم نے ڈی ایف سی ارشد باجوہ کے ہمراہ دھرابی میں حمید فلور ملز کا اچانک معائنہ کر کے روزانہ گندم سپلائی کے کوٹہ اور آٹے کی کوالٹی کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے فلور ملز سے سہولت بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں سستا آٹا سپلائی کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور اپنی موجودگی میں ڈی ایف سی سے آٹے کی سیمپلنگ کروائی اور لیبارٹری میں بھجوانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے فلور ملوں سے اوپن مارکیٹ اور سہولت بازاروں میں روزانہ مقررہ کوٹہ کے مطابق آٹا سپلائی کڑی نگرانی کے تحت یقینی بنائی جائے تا کہ مارکیٹ میں عوام کے لیے سستے آٹے کی وافر دستیابی نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں