یونین کونسل خیرپور کے چار دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی کی منظوری ہوچکی ہے ، سر دار ذو الفقار علی خان دلہہ

ہفتہ نومبر 17:28

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقارعلی خان دلہہ نے بتایاہے کہ الحمد اللہ یونین کونسل خیرپور کے چار دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی کی منظوری ہوچکی ہے اور اب آنے والے عرصے میں الیکشن کے دوران جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے کرینگے اور دور دراز پسماندہ علاقوںمیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

وہ یونین کونسل خیرپور کے چار دیہات کو کھوکھربالا، چک خوشی،کرولی اور خیرپور میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبوں کے حوالے سے بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ جلسے سے پی ٹی آئی ضلع چکوال کے صدر پیر وقار حسین کرولی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت ضلع چکوال کی منظم ، بھرپور سیاسی جماعت ہے اور وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔

(جاری ہے)

سابق یونین ناظم راجہ غلام عباس نے پیر وقار حسین کرولی اور سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کے عوام کے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا کہ یہاں پر سوئی گیس کی فراہمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کی فراہمی سے علاقے کی پسماندگی دور کرنے میں مدد ملے گی۔ جلسے میں علاقے کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

چکوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments