یونیورسٹی آف چکوال کے انجینئرنگ کیمپس میں 100کے قریب طلباء وطالبات کے علاوہ تدریسی عملے کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے

پیر نومبر 23:32

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) یونیورسٹی آف چکوال کے انجینئرنگ کیمپس میں پیر کے روز محکمہ صحت ضلع چکوال کی ٹیموں نے الیکٹرانک شعبے کے 100کے قریب طلباء وطالبات کے علاوہ تدریسی عملے کے ٹیسٹ کیے اور انکے سیمپلز اسلام آباد بھیجوا دیے گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ آنے کے بعد انجینئرنگ کیمپس کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا کہ اس کو سیل کرنا ہے یا بصورت دیگر معمولات کے مطابق چلنا ہے۔

اُدھر حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کی بندش کے اعلان کے بعد یونیورسٹی آف چکوال میں ہونے والے شیڈول کے تمام امتحانات بھی ملتوی ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔یونیورسٹی آف چکوا ل کے رجسٹرار نے بتایا کہ سائنس اینڈ آرٹ کالج میں الحمد اللہ کورونا کے حوالے سے صورتحال مکمل طو رپر قابو میں ہے اور کورونا کے قواعدو ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments