ضلع چکوال میں کورونا کی دوسری لہر جاری جنرل پوسٹ آفس کے کلرک عبدالغفور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پیر 23 نومبر 2020 23:32

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) ضلع چکوال میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے، جنرل پوسٹ آفس کے کلرک عبدالغفور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس پر اس نے اپنے آپ کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف محکمہ صحت چکوال کی طرف سے جنرل پوسٹ آفس کے دیگر ملازمین کے بے ترتیب ٹیسٹ نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے جنرل پوسٹ آفس کے عملے میں تشویش پائی جاتی ہے۔

سردی کی شدی میں اضافے کی وجہ سے کورونا کے پھیلنے کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع چکوال میں اس وقت کورونا کے مریضوں کی تعداد30تک پہنچ گئی ہے جس میں سے گیارہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں زیر علاج ہیں جبکہ19مریضوںکوگھروںمیں قرنطینہ کر دیاگیا ہے۔ فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر حسن نے بتایا کہ کورونا کے مریضوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا عوام کو چاہیے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں ، پرہجوم مقامات پر جانے سے پرہیز کریں اور سماجی فاصلہ رکھیں۔ اُدھر مجموعی طو رپر ابھی تک ضلع چکوال میں بے احتیاطی کا یہ عالم ہے کہ ماسک کا استعمال انتہائی معمولی ہے جبکہ پرہجوم مقامات پر بھی ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جا رہا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں