چکوال،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،ایک ملزم گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیاگیا

پیر 30 نومبر 2020 17:58

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ کلرکہار پولیس کی کارروائی میں پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

وقار عظیم SDPO صدر سرکل کی سربراہی میں منصور مظہر SHO تھانہ کلرکہار اور انکی ٹیم خرم عباس ASI اور انکی ٹیم کی شاندار کارروائی میں ملزم وسیم اشرف ولد محمد اشرف ساکن رنسیال کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں