ڈپٹی کمشنر چکوال بلال ہاشم کایونیورسٹی آف چکوال میں قائم احساس کفالت پروگرام سنٹر کا معائنہ

پیر 30 نومبر 2020 23:38

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء)ڈپٹی کمشنر چکوال بلال ہاشم نے پیر کے روز یونیورسٹی آف چکوال میں قائم احساس کفالت پروگرام سنٹر کا معائنہ کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ ضلع چکوال میں چھ احساس کفالت پروگرام سنٹرز بنانے گئے ہیں جن پر احساس پروگرام کے رجسٹر تقریباً تیرا ہزار افراد ہیں۔

(جاری ہے)

تمام سینٹرز پر کروناایس او پیز اور سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے وہاں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور وہاں پر موجود افراد سے استفسار کیا. اس موقع پر احساس کفالت اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی موجود تھیں.

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں