چکوال ،20 مریضوںمیں کورونا مثبت ،9ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،گیارہ کو گھروں میںقرنطینہ کر دیا گیا

بدھ 2 دسمبر 2020 17:45

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) ضلع چکوال میں کورونا کی دوسری لہر کے حوالے سے صورتحال قابو میں ہے اور تازہ ترین صورتحال کے مطابق ضلع چکوال میں کورونا کے 20 مریضوںمیں کورونا مثبت آیا ہے جس میں سی9ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں زیر علاج ہیں جبکہ گیارہ کو انکے گھروں میںقرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دس مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو جا چکے ہیں۔ مجموعی طور پر ضلع چکوال میں کورونا کے ایس او پیز پر بھرپور عمل درآمد نہیں کیا جا رہا اور خصوصی طور پر پرہجوم مقامات پر ماسک اور سماجی فاصلے کو برقرارنہیںرکھاجا رہا۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نو ماسک نوسروس کے احکامات پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں