حکومتی احکامات پر عوام کو تیز رفتار ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،ڈپٹی کمشنر چکوال

بدھ 2 دسمبر 2020 17:45

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) حکومت پنجاب کے احکامات پر عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کو تیز رفتار ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم نے اپنے دفتر میں آنے والے لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے لوگوں سے کہا ہیکہ وہ اپنے مسائل بلا جھجھک پیش کریں تاکہ ان کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آنے والے لوگوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کر کے ان کیبلا تاخیر حل کیلئے متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے اور ہدایت کی کہ مسائل کے حل کیلئے کی جانیوالی کارروائی سے انہیں آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں