ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے منشیات کے ملزم کو باعزت بری کردیا

جمعرات 14 جنوری 2021 17:56

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے منشیات کے ملزم کو باعزت بری کردیا۔ تھانہ سٹی چکوال میں ہمایوںشمس پر منشیات کی برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل عتیق الرسول ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے ملزم کے حق میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے بوگس کارروائی کی ہے۔ استغاثہ بھی کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہ کرسکا جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اورنگزیب خان نے ملزم کو باعز ت بری کرنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں