پی ٹی آئی ضلع چکوال کے صدر نے این اے 65 تلہ گنگ کی یونین کونسل ڈھیر مونڈ میں تحریک انصاف دفتر کا افتتاح کردیا

ہفتہ 16 جنوری 2021 18:27

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) پی ٹی آئی ضلع چکوال کے صدر پیر وقار حسین شاہ کرولی نے این اے 65 چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کی یونین کونسل ڈھیر مونڈ میں تحریک انصاف دفتر کا افتتاح کردیا. اس موقع پر ایم این اے محترمہ فوزیہ بہرام صاحبہ، سابقہ ایم پی اے کرنل سلطان سرخرو، پاکستان تحریکِ انصاف چکوال ملک فدا حسین ،رہنما پاکستان تحریکِ انصاف ،ملک یاسر اعوان دندہ ، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری پاکستان تحریکِ انصاف،ملک آفتاب احمد پچنند ، ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ ویمن ونگ محترمہ شائستہ اکرم، تحصیل جنرل سیکرٹری تلہ گنگ ملک عظمت حیات ٹمن، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری لاوہ ملک اشفاق حیدر ، تحصیل انفارمیشن سیکرٹری،ملک عزیر انور اور مقامی لوگوں و تحریک انصاف کے کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ضلع چکوال کے صدر پیر وقار حسین کرولی نے تحصیل تلہ گنگ میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ایک بڑا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمدنواز شریف تین بار وزیراعظم بنیں مگر انہیوں نے عوام کی خدمت کرنے کی بجائے ہمیشہ اداروں کو کمزور کرنے کے لیے ان سے لڑائی کی کیونکہ وہ اس ملک میں امیرالمومنین بننے کی خواہش رکھتے تھے۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی فوزیہ بہرام نے بھی جلسہ سے خطاب کیا۔

جبکہ ملک فدا حسین مینگن اور پی ٹی آئی مسلم لیگ خواتین ونگ ضلع چکوال کی ضلعی صدر شائستہ اکرم بھی اس موقع پر موجود تھی۔پیر وقار حسین کرولی نے کہا کہ تلہ گنگ اور لاوہ کے عوام نے عمران خان کے حکم پر مسلم لیگ ق کے امیدواروں کو ووٹ دیئے اور انہیں کامیاب کرایا۔وہ قصبہ کریٹ اور یونین کونسل ڈھیر مونڈ کے عمائدین کے بڑے جلسہ میں خطاب کر رہے تھے۔پیر وقار حسین کرولی نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات جلد ہونے والے ہیں اور جس میں ضلع نیبر ہڈ کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہونگے لہٰذا مقامی سطح پر اپنے فورم تشکیل دیں کیونکہ بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندے ہی آئیندہ علاقے کے تمام ترقیاتی کام کرائیں گے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں