چکوال، دوران ڈیوٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے اور موقع سے گاڑی بھگا لے جانے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 16 جنوری 2021 18:27

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) دوران ڈیوٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے اور موقع سے گاڑی بھگا لے جانے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کا گاڑی سمیت تھانے میں بند کر دیا تفصیلات کے مطابق ٹریفک انسپکٹر محمد عاشق اپنے سٹاف کے ہمراہ 15 چوک پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ ایک ہائی ایس نمبر 4711 ایل ڈبلیو سی جو تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا کو روکنے کا اشارہ دیا تو ڈرئیور نے اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی لیکن اہلکاروں نے بڑی مشکل سے جان بچائی اور ملزم گاڑی سمیت فرار ہو گیا جسے سرکاری گاڑی پر پیچھا کر کے پنڈی پھاٹک پر روک کر قابو کر دیا ڈرائیور نے اپنا نام حسنین حیدر ولد جاوید اختر سکنہ مندرہ بتایا ملزم کے خلاف زیر دفعہ 279/353 ت پ مقدمہ درج کر کے اسے تھانہ سٹی پولیس چکوال میں بند کر دیا گیا ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں