پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چکوال بھرپور طریقے سے 19جنوری کے اسلام آباد مارچ میں شرکت کریگی

اتوار 17 جنوری 2021 21:25

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع چکوال بھرپور طریقے سے 19جنوری کے اسلام آباد مارچ میں شرکت کریگی اور ایک بڑا جلوس بذریعہ موٹر وے اسلام آباد جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ یہاں اتوار کے روز ضلعی صدر چوہدری حیدر سلطان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی کی مجموعی ضلعی صورتحال پرمشاورت کی گئی اور اس ضمن میں پارٹی کے تمام کارکنوںکو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی اپنی وارڈ کی یونین کونسل کی ووٹرز لسٹ کا خود معائنہ لیں اور وہاں پر کسی قسم کی بے ضابطگی کے بارے میں فوراً اسے ریکارڈ پر لایا جائے ۔

اس موقع پر چوہدری سلطان حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم اپناریکارڈ درج کرائے گی اس میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس میں فوراً فیصلہ سنائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ ضمیر الدین احمد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ضلع کے تمام سابقہ بلدیاتی نمائندے اور عہدیدار 19جنوری کو ضلعی سیکرٹریٹ چکوال سے بلکسر انٹر چینج کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہونگے اور اس ریلی کی قیادت ضلعی صدر چوہدری حیدر سلطان ، ایم پی اے ملک تنویر اسلم ، سابق ایم این اے میجر طاہر اقبال، ضلعی سیکرٹری جنرل اور سابق ایم پی اے ملک شہریار اعوان کرینگے اور بھرپور طریقے سے پی ڈی ایم کی ریلی میں شرکت کریں گے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں