ہیلتھ اتھارٹی 9سے 15فروری تک ٹائیفائیڈ بخار سے بچائو کیلئے 9سال سے 15سال تک بچوں کو ٹیکے لگانے کا اہتمام کریگی، ڈپٹی کمشنر چکوال

منگل 26 جنوری 2021 22:33

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر 9فروری سے 15فروری تک ٹائیفائیڈ بخار سے بچائو کے لیے 9سال سے 15سال تک کے بچوں کو ضلع بھر کے شہری علاقوں میں ہیلتھ اتھارٹی ٹیکے لگانے کا اہتمام کریگی۔الحمد اللہ ضلع چکوال میں قبل ازیں ڈینگی ،پولیو اور کرونا مہم پر بڑے احسن طریقے سے قابو پایا گیا ہے وہ ضلع کونسل ہال میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر سعادت علی خان کی طرف سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے راہنما راجہ عثمان ہارون نے کہا کہ ہیلتھ اتھارٹی کو اس مہم کی کامیابی کے لیے جو مدد درکارہوگی ہم خدمت کے لیے تیار رہے گے۔تا کہ پنجاب میں ضلع چکوال پہلے نمبر پر آئے۔جن دیگر مقررین نے خطاب کیا ان میں ڈی ایچ او ڈاکٹر حسن،ڈاکٹر انجم قدیر شامل ہے۔جن دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ان میں سی او ایجوکیشن افتخار ورگ،مولانا عبدالحلیم نقشبندی،پاپولیشن کے ملک وجاہت علی خان،ملک عدیل،ڈاکٹر شہبازشامل ہے۔سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک بھی کی گئی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں