چکوال، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،چوری کے کیس میں ملوث مجرم کو گرفتار کرلیا گیا

بدھ 27 جنوری 2021 23:05

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

خان زمان SDPO چوآسیدن شاہ سرکل کی سربراہی میں عرفان افضل SHO تھانہ ڈوہمن اور انکی ٹیم میں سکندر حیات SI نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے کیس میں ملوث مجرم اشتہاری حماد علی ساکن سہگل آباد جو کہ واردات کے بعد سے روپوش تھا کو جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتارکر لیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں