چکوال، پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو افرادکو گرفتار کرلیا

بدھ 27 جنوری 2021 23:05

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پرناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

خان زمان SDPO چوآسیدن شاہ سرکل کی سربراہی میں عرفان افضل SHO تھانہ ڈوہمن اور انکی ٹیم میں سکندر حیات SI نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو افرادکو گرفتار کرلیا۔ ملزم حامد حسین ساکن جگوالہ سے دوران جنرل ہولڈ اپ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم فراز حسین ساکن جگوالہ کے قبضہ سے رائفل 12 بور ریپیٹر برآمد کرکے اسکے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں