چکوال، ماڈل کریمنل کورٹ نے منشیات کے ملزم کو بری کردیا

بدھ 28 اپریل 2021 17:45

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2021ء) ماڈل کریمنل کورٹ نے منشیات کے ملزم کو بری کردیا۔ صدر پولیس چکوال نے طاہر عباس سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمے کا چالان عدالت کو بھیجوایا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم طاہر عباس کی طرف سے سینئر قانون دان محمد نوید بٹ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار چکوال نے پیروی کی اور بتایا کہ استغاثہ کے پاس ٹھوس شہاد ت موجود نہیں۔ فاضل میڈم جج شازیہ ظفر نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو شک کا فائدہ دیکر بری کردیا۔استغاثہ بھی ٹھوس ثبوت فراہم نہ کرسکا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں