چکوال،مسلح افراد نے مقامی تاجر کے گھر میں داخل ہوکر لاکھوں روپے کی نقد رقم، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا

ہفتہ 1 مئی 2021 18:29

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء) گلستان کالونی تین مرلہ سکیم تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات کو پانچ مسلح افراد نے مقامی تاجر کے گھر میں داخل ہوکر لاکھوں روپے کی نقد رقم، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

چکوال چیمبرز کے رہنما خالد محمود مرزا اپنے بھانجے کے ہمراہ گھر پر موجود تھے کہ پانچ مسلح افراد دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کی نوک پر ماموں اور بھانجے کو یرغمان بنا لیا اور اسلحے کی نوک پر ساڑھے دس لاکھ روپے نقد، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، بڑی ایل سی ڈی ، پستول اور شاٹ گن کے علاوہ دیگر قیمتی سامان لوٹ کر غائب ہوگئے۔

سٹی پولیس چکوال نے خالد محمود مرزا ولد مرزا احمد نور کے بیان پر ابتدائی رپورٹ درج کر کے دریافت شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں