چکوال،ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم کاشہر میں اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ

شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ دستاویزات اراضی کے اجراء کے سلسلہ میں سروس ڈلیوری کا جائزہ لیا ا

منگل 8 جون 2021 23:25

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم نے شہر میں اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کر کے شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ دستاویزات اراضی کے اجراء کے سلسلہ میں سروس ڈلیوری کا جائزہ لیا اور سینٹر انچارج کو ہدایت کی کہ شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ دستاویزات اراضی کے اجراء کی سہولت کم از کم وقت میں فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر انتظامیہ کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے مختلف کاؤنٹرز پر سروس ڈلیوری کے معیار کے جائزہ کے دوران وہاں پر موجود لوگوں سے بھی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں