چکوال پولیس کے مزید 4 اہلکار ملازمت سے ڈسمس کر دیے گئے

منگل 8 جون 2021 23:25

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) چکوال پولیس کے مزید 4 اہلکار ملازمت سے ڈسمس کر دیے گئے ۔ ان چاروں پولیس اہلکاروں کیخلاف متعدد شکایات پر کرائی جانے والی انکوائریوں پر ان پر الزامات کی تصدیق ہوگئی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او محمد بن اشرف نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اس عزم کو دوہرایا کہ چکوال پولیس میں اب کسی بدعنوان اہلکار کی گنجائش نہیں اوررشوت میں ملوث کسی پولیس اہلکار کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

، جن اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے ان میں میں ہیڈ کانسٹیبل محمد خان جیٹھل،ہیڈ کانسٹیبل خالد دمال،کانسٹیبل محمد افضال اور سابق محرر تھانہ سٹی چکوال فہیم شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل SHO تھانہ سٹی چکوال سعادت بٹ اور SI محمد عرفان کو بھی نوکری سے فارغ کیا جاچکا ہے،جبکہ SHO تھانہ کلرکہار SI منصور مظہر کی تنزلی کرکے ASI بنانے کے ساتھ ساتھ ضلع بدر بھی کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں