چکوال،مرزا شعیب مرتضٰی لکھوال کے قاتل گرفتار،ویرو زمین تنازعہ قتل کیس میں ملوث 4 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ،چاروں گرفتار

قتل کیس کے مرکزی ملزمان انوار حسین اور مرزا غلام ربانی سکنائے ویرو کی ضمانت میں ایک ہفتے کی توسیع

ہفتہ 12 جون 2021 19:55

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) مرزا شعیب مرتضٰی لکھوال کے قاتل گرفتار،ویرو زمین تنازعہ قتل کیس میں ملوث 4 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ،پولیس نے چاروں ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا،تاہم قتل کیس کے مرکزی ملزمان انوار حسین اور مرزا غلام ربانی سکنائے ویرو کی ضمانت میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ویرو میں ملزمان نے زمین پر قبضہ کی کوشش کی اور کھیتوں میں کام کرتے مالکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں مرزا شعیب مرتضٰی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے اور پولیس نے ملزمان پر زیر دفعہ 302،دفعہ 109 اور دفعہ 34 کے تحت مقدمہ درج کررکھا تھا ملزمان نے عبوری ضمانتیں حاصل کر رکھی تھی،ایڈیشنل سیشن جج چکوال افتخار النبی نے ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے زیر دفعہ 302 کے تحت گرفتاری کا حکم دیا جس پر پولیس نے ملزمان سلیم اختر،عدیل الطاف،وقار حسین اور پرواز احمد سکنائے ویرو تحصیل وضلع چکوال کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا،تاہم دفعہ 109 میں ملوث انوار حسین اور مرزا غلام ربانی سکنائے ویرو کی تفتیش مکمل نہ ہونے کی بنیاد پر ضمانت میں ایک ہفتہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں