چکوال،منڈی مویشیاں میں دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ ،تین افراد جاں بحق

بدھ 16 جون 2021 17:31

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) قصبہ چک نورنگ میں منڈی مویشیاں میں دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دونوں فریقین کے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افتخار حیدر ولد حق نواز ، دانیال علی، نواز ولد سرفراز علی اور محمد علی ولد ذوالفقار مسلح ہوکر جب منڈی مویشیاں پہنچے تو وہاں پر ان کا سامنا ڈھاب لوہاراں کے محمد انس، چک نورنگ کے چوہدری اسرار اور ڈھاب لوہاراں کے محمد عدیل سے ہوا۔

فریقین کی فائرنگ کے نتیجے میں 36سالہ علی نواز ولد جبار خان موقع پر جاںبحق جبکہ افتخار حیدر ولد حق نواز بھی قتل ہوگیا، 22سالہ محمد یعقوب کو بھی گولیاںلگیں۔ وقوعے کے بعد کئی گھنٹے کے بعدچوہدری اسرار ساکن چک نورنگ جو کہ شدید زخمی تھا جاں بحق ہوگیا۔ صدر پولیس چکوال نے موقع پر نعشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر چکوال پہنچایا قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔ جھگڑا زمین کے تنازعے پر بتایا جاتا ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں